ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الرقہ کا 90فیصد حصّہ ہمارے کنٹرول میں ہے: سیریئن ڈیموکریٹک فورسز

الرقہ کا 90فیصد حصّہ ہمارے کنٹرول میں ہے: سیریئن ڈیموکریٹک فورسز

Fri, 22 Sep 2017 01:10:47    S.O. News Service

دبئی،21ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے گروپ ’المرصد‘نے اعلان کیا ہے کہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے الرقّہ شہر کے 90فیصد حصّے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔الرّقہ شہر شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کا گڑھ شمار کیا جاتا ہے۔

اس سے پہلے المرصد کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کرد اور عرب مسلح گروپوں پر مشتمل ایس ڈی ایف کو امریکی حمایت حاصل ہے اور وہ داعش تنظیم کے خلاف گھمسان کی لڑائی کے بعد شہر کے وسطی علاقے الثکنہ کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ اس دوران امریکا کے زیر قیادت اتحادی طیاروں نے بھی شدت پسند تنظیم کے ٹھکانوں پر بم باری کی۔

الرصد کے مطابق سابقہ معرکوں نے الثکنہ کے علاقے میں رہنے والوں کو ملحقہ علاقے البدو اور شہر کے شمالی حصے میں داعش کے زیر قبضہ دیگر علاقوں کی جانب نقل مکانی پر مجبور کر دیا تھا۔
 


Share: